عمران خان اور بشر ی بی بی سمیت 80 سے زائد تحریک انصاف اراکین کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکان کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیے۔
اسد عمر، فواد چودھری ،اسد قیصر، اسلم اقبال ،قاسم سوری کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں، یاسمین راشد، مراد سعید، ملیکا بخاری، اور حماد اظہر کے نام بھی نو فلائی لسٹ میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی ارکین کے نام تمام ایئرپورٹس اور ایگزٹ پوائٹس پر فراہم کر دیے گئے ہیں، وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ان افراد کو بیرون ملک نہ جانے دینے کی ہدایت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More