نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ انجری کےباعث ورلڈ کپ سے باہرہو گئے ۔
تفصیلات کےمطابق قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کندھے میں انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے دائیں کندھے پر انجری کا انکشاف ہوا ہے ۔دبئی میں ہونیوالے ٹیسٹوں کے سکینز سے خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ ان کی رواں برس میدان میں واپسی کی امید کم ہے ۔
قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ انجری کے باعث رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونیوالی ٹیسٹ سیریز میں شرکت سے محروم ہوسکتےہیں ۔خدشہ ہے ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو۔
یاد رہے کہ نسیم گزشتہ ہفتے ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کے دوسرے کھیل کے دوران 46ویں اوور کے وسط میں انجری کا شکار ہوئے تھے ۔اس کے فوراً بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ اسے اپنے باؤلنگ کندھے کے بالکل نیچے ایک پٹھوں میں چوٹ لگی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More