نسیم شاہ کی پی ایس ایل 9 میں بھی شرکت مشکوک

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی آسٹریلیا ٹور کے ساتھ ساتھ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ انجری کے بعد اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ نسیم شاہ ایشیا کپ میں باؤلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
پی سی بی کے زیرِ اہتمام پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 فروری تک کھیلا جانا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل کا آدھے میچز یو اے ای میں کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اس موقع پر اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب انکے بازو کا آپریشن ہوا تو انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 ماہ لگے تھے۔ نسیم شاہ نے دنیا گھومی ہے، اسے خود ہی یہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ کندھے کی انجری کے بعد نسیم شاہ تیزی سے روبصحت ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے باولنگ شروع نہیں کی۔ باولنگ شروع کرنے میں انہیں ابھی مزید وقت لگے گا جس کے باعث وہ دورہ آسٹریلیا میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More