نسک ایپ پررمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے نسک ایپ کے ذریعے پرمٹوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے ۔رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند افراد پرمٹ جاری کرائیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پر اکاونٹ پر بیان میں کہا ہے کہ رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔جو لوگ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرالیں۔
وزارت اس سے قبل اعلان کرچکی ہے کہ اعتمرنا ایپ منسوخ کردی گئی ہے اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
وزارت کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نسک ایپ جاری کی گئی ہے اس کے ذریعےعمرہ پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں عمرے کی تاریخ، وقت متعین ہوتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More