قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم غیرملکی دورہ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی وہاں سے قومی کرکٹر براستہ دبئی آئر لینڈ پہنچیں گے، محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے، وہ بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
لاہور ائیرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو الوداع کیا، محمد احمد خان نے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ آئرلینڈ کیخلاف پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔
قومی ٹیم آئر لینڈ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد 4 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گی، قومی ٹیم کا انگلینڈ کے ساتھ پہلا میچ 22، دوسرا 25، تیسرا 28 اور چوتھا 30 مئی کو ہو گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More