وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ملاقات میں بلوچستان میں قانون و انصاف کی صورتحال اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
وزیراعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کو ذرائع معاش اور حصول علم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب نہیں ہو جاتا ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More