اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم بھی شریک ہیں۔
عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ اجلاس میں دہشتگردی کی ٹالیہ لہر میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔