نیٹو اتحادیوں نے یوکرین کو ایف۔16کی فراہمی شروع کر دی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکی ایف۔ 16 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین کو منتقل کی جا رہی ہے۔ جیسا کہ عالمی رہنماؤں نے واشنگٹن ڈی سی میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کیف کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
گذشتہ روز سمٹ کے موقع پر بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ ایف۔ 16 طیاروں کو ڈنمارک اور ہالینڈ سے منتقل کیا جا رہا ہے۔اور وہ جیٹ طیارے اس موسم گرما میں یوکرین کے آسمانوں میں پرواز کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یوکرین روسی جارحیت کے خلاف مؤثر طریقے سے اپنا دفاع جاری رکھ سکے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے دوران ملککی پشت پناہی کرنا اس ہفتے امریکی دارالحکومت میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ جہاں اس اتحاد کے 32 رکن ممالک کے رہنما اکٹھے ہوئے ہیں۔
یوکرین طویل عرصے سے جدید مغربی طیاروں کی مانگ کر رہا ہے۔ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے اس خدشے کے باوجود کہ یوکرینی پائلٹوں کو طیاروں کو اڑانے کی تربیت حاصل کرنے میں کتنا وقت لگے گا ۔گذشتہ اگست میں ایف۔ 16 طیاروں کی فراہمی کے لئےسبز جھنڈی دکھائی تھی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اس ہفتے کے نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں ہیں نے اپنے امریکی اور یورپی اتحادیوں پر زور دیا تھا کہ وہ روسی حملوں کو روکنے کے لیے کیف کو مزید مالی اور فوجی مدد فراہم کریں۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں زیلنسکی نے امریکہ، ڈنمارک اور نیدرلینڈز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےایف 16 طیاروں کے ذریعے یوکرینی فضائیہ کو مضبوط بنانے میں مدد کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More