لندن (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کیلئے 21اکتوبر کو اتحاد ایئر ویز کی ٹکٹ بک کروالی ۔
شیڈول کے مطابق سابق وزیراعظم ابوظہبی کے راستے وطن واپس پہنچیں گے ۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی اتحاد ائرویز کی پرواز 243 کی بکنگ کروا لی گئی ہے۔ یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔ اسی پرواز کی اکانومی کلاس سے متعدد لیگی رہنماؤں نے بھی سیٹیں بک کروائی ہیں، پاکستان سے بھی لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد ابوظہبی ایئرپورٹ پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچے گی۔