نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابط ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
رابطے میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ، وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ ان تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب کی اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More