لاڑکانہ(پاک ترک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں ریکارڈ نمبر میں آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، بہتر ہوگا نوجوان خود اپنا فیصلہ کریں۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں برطانوی خبر ایجنسی رائیٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ریکارڈ نمبر میں آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، بہتر ہوگا نوجوان خود اپنا فیصلہ کریں، کیونکہ آج لیا گیا فیصلہ مستقبل میں ہمارے نوجوانوں کو بھگتنا پڑے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونے پر آزاد امیدواروں کے ساتھ حکومت بنانے کو ترجیح دیں گے۔
ن لیگ کو فوجی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف یقینی طور پر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے پاکستانی عوام کے بجائے کسی اور پر بھروسہ کر رہے ہیں۔