نواز شریف واپس آئینگے دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں ،دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے ۔شدید مالی مشکلات کے باجود غریب عوام کو ریلیف دیا ۔
مسلم (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر شہباز شریف نے تمام منتخب ہونے والے اراکین کو مبارک باد پیش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ’ضروری میٹنگ کی وجہ سے تقریر مختصر کروں گا، پہلی بار یہ ہے کہ کئی بار میں نے جنرل کونسل کے اجلاس کو مدت ختم ہونے کے باوجود مؤخر کروایا، میری کوشش تھی کہ نوازشریف پاکستان واپس تشریف لے آئیں اور یہ امانت اُن کے حوالے کردوں مگر بعض وجوہات کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’نوازشریف کی غیر موجودگی کے باوجود کارکنان اور قیادت نے بہت زیادہ حوصلے سے کام کیا اور جیلوں تک میں گئے مگر اپنا راستہ تبدیل نہیں کیا، ہم نے جن حالات میں اقتدار سنبھالا یہ پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا اسٹیج ہے، اسحاق ڈار رات دن جس طرح ملک کی معیشت بہتر کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکلات زندگی میں آتی ہیں ،جن مائوں کے سلمان اورقاس رل رہے ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے آج بھی ہمارے سینگ پھنسے ہوئے ہیں ۔ وعدہ کرتا ہوں ہم جلد ان حالات سے نکل جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کٹ سکتا ہے لیکن کشمیر پر سودا نہیں کر سکتا ۔آذربائیجان کے ساتھ ہم نے کل معاہدہ کیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More