نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی اپیل پر سماعت 7 دسمبر کو مقرر کر دی۔
نیب کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا جس میں لکھا ہے کہ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا۔
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے بریت کے فیصلے میں اس عدالت نے آبزرویشن دی تھی۔ عدالتی آبزرویشن میں کہا تھا نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں۔ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی بریت کا فیصلہ کہیں بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔
عدالت نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اور بری کرنے کا حکم دیتی ہے، بریت کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More