نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، 4 سال بعد پارٹی آفس آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے 4 سال بعد پارٹی آفس میں سیاسی مصروفیات کا آغاز کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لئے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں خصوصی دفتر بنایا گیا ہے، سابق وزیراعظم آج 4 سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی آفس ماڈل ٹاؤن پہنچے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، انچارج سیکرٹریٹ انوشہ رحمان مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More