نوازشریف کا وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ،اسلام آباد کی بجائے لاہور پہنچیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ۔سابق وزیراعظم اسلام آباد کی بجائے لاہور پہنچیں گے۔
اسلام آبادہائی کورٹ سے 24 اکتوبر تک ضمانت ملنے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کا اسلام آباد کی بجائے لاہور آنے کا امکان ہے۔
پرواز 21 اکتوبر کو صبح 8بجے کے بجائے دبئی سے اب کچھ تاخیر سے روانہ ہوگی۔نوازشریف کے ڈائریکٹ لاہور جانے کے باعث دبئی سے 21اکتوبر کو اسلام آباد آنے والی فلائٹ میں بھی تاخیر کاامکان ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More