زمان پارک میں آپریشن کیلئے حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات جاری

 

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پولیس کی جانب سے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیلئے حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے جبکہ حکومتی کمیٹی کے پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات جاری ہیں۔
کمشنر لاہور کی سربراہی میں پولیس اور دیگر سرکاری افسران پر مشتمل ٹیم زمان پارک میں داخل ہوئی اور عمران خان کے وکلا کو وارنٹ دکھائے۔ حکومتی ٹیم میں ڈی سی او لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی صہیب اشرف موجود تھے۔ کمشنر لاہور محمد علی رھاندوا پوکیس افسران کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی رہائش گاہ میں موجود ملازمین اور قائدین کو چھاپے کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زمان پارک میں واقع عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے جانے والی ٹیم میں ایس پی اور خواتین اہلکاربھی شامل ہوں گی۔دہشتگردوں کی تلاش کے لیے گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی سرچنگ کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More