سویڈن سے نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر بات چیت جاری رہے گی۔ سہ فریقی مشترکہ مستقل میکانزم کے چوتھے اجلاس کا اعلامیہ
انقرہ (پااک ترک نیوز
نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈشن کی درخواست پر دونوں ملکوں کے مابین بات چیت آنے والےدنوں میں بھی جاری رہے گی۔
ترک محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشترکہ مستقل میکانزم کا چوتھا اجلاس 14 جون کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی، سویڈن، فن لینڈ اور نیٹو کے اعلیٰ حکام کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔جس میں فن لینڈ کے بعد اتحاد میں نورڈک ریاست کے الحاق کے لیےترکیہ کی حمایت پر بات چیت ہوئی۔
چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس میں سویڈن کی جانب سے جون 2022 میں میڈرڈ میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کے نفاذ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور انکے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔جب کہ خیال کیا جاتا ہے کہ سویڈن اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں، پروپیگنڈے اور مظاہروں کو روکنے کے حوالے سے مزید ٹھوس اقدامات کرے گا۔یہ بھی کہا کہ بات چیت اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
سویڈن لیتھوانیا میں 11 اور 12 جولائی کو ہونے والی ولنیئس سمٹ سے پہلے اس اتحاد میں شامل ہونے کی امید کر رہا ہے۔ ادھر صدراردوان نے 14 جون کو ایک بیان میں اشارہ دیا ہےکہ سویڈن کو ولنیئس سمٹ سے قبل اتحاد میں شامل ہونے کے لیے مزید کچھ کرنا ہوگا۔