آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے پر بات چیت جاری رہےگی۔یورپی یونین کونسل

برسلز (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان کے صدر الہام علییف یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کی میزبانی میںآئندہاتوار کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان سے ملاقات کریں گے۔
یورپی کونسل کی طرف سےمنگل کو کیے گئے اعلان میںکہا گیا کہ علیئیف اور پشینیان نے برسلز میں جتنی بار ضرورت ہو ملاقات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ ایجنڈا کے آئٹمز اور جاری پیش رفت پر بات چیت کی جا سکے۔
آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیر اعظم کی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ہونے والی ملاقات یورپی سیاسی برادری (اے ایس ٹی) کے سربراہی اجلاس کے تناظر میں جو جون کے شروع میں مالڈووا میںمنعقد ہونے کا امکان ہے۔
ورپی کونسل نے یہ بھی کہا ہے کہ تنظیم کے صدر مشیل نے یکساں طور پر آرمینیا، آذربائیجان، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کو اکتوبر 2023 میں گریناڈا میں ہونے والے اگلے اے ایس ٹی سربراہی اجلاس کی سائڈ لائنزپر دوسری بار ملاقات کے لیے مدعو کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More