حکومت سے مذاکرات کامیاب، فلور ملز نے ہڑتال موخر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملزم نے کئی دن سے جاری ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی وزراء کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مذاکرات ہوئے جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فلور ملز کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔
حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے کئی روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے موقف کو جزوی طور پر تسلیم کرلیا، جس کے بعد ملک گیر ہڑتال 22 جولائی تک موخر کردی گئی۔
وفاقی وزراء اور ایف بی اآر حکام پر مشتمل کمیٹی سوموار اور جمعرات کو بھی میٹنگ کرے گی، فلور ملز ایسوسی ایشن بھی چاروں صوبوں کی قیادت سے مشاورت کے بعد مالیاتی تخمینہ پیش کرے گی۔حتمی فیصلے تک فلور ملز پر سیکشن 153اے کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس 0.25فیصد رہے گا۔
فلورملز آج سے گندم کی واشنگ شروع کریں گی اور کل سے پسائی ہوگی جس کے بعد سوموار کو ملک بھر میں آٹا سپلائی معمول کے مطابق بحال ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More