نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت

کھٹمنڈو (پاک ترک نیوز) نیپال کے کرکٹر سندیپ لمیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا سزا آئندہ سماعت پر سنائی جائے گی۔کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ۔عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔
یاد رہے گزشتہ برس ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
رواں برس 12 جنوری کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھاجس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔
یاد رہے کہ سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More