حرم کرین حادثہ کیس میں نیا فیصلہ جاری ، بن لادن کمپنی پر 20 ملین ریال کا جرمانہ

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی فوجداری اپیل کورٹ نے حرم کرین کیس کا نیا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے بن لادن نامی تعمیراتی کمپنی کو لاپروائی اور حفاظتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا ہے۔قواعد و ضوابط کے تحت اگر فوجداری اپیل کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا تو مقررہ قانون کے مطابق یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر لے گا۔
اس ضمن میں سعودی عرب کے اخبار ’عکاظ‘ کے تحت فوجداری اپیل کورٹ نے تین ملزمان کو چھ ماہ قید، 30 ہزار ریال جرمانے، چارملزمان کو چار ماہ قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
سعودی عرب کی فوجداری اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں حرم کرین کیس میں جاں بحق ہونے والوں کی دیت کی ذمہ داری کمپنی پر نہیں ڈالی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More