ہاتائے میں 6.4شدت کا نیا زلزلہ، تین جاں بحق 213زخمی

ہاتائے (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ ہاتائےمیں 6.4شدت کےنئے زلزلے اور 5.8 شدت کے آفٹر شاک کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 213افراد زخمی ہو گئے۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے پیر کی شام کو ایک نیوز بریفنگ میں بتایاہے کہ نئے زلزلے میں ہمارے تین شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان میں سے ایک انتاکیا ضلع میں، ایک ضلع ڈیفنے میں، اور ایک سمندگ ضلع میں جاں بحق ہوا ہے۔جبکہ تین مقامات پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی کے مطابق تازہ ترین زلزلے کے بعد اب تک کم از کم 32 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ایجنسی کے مطابق 6.4 شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 8.04 بجےضلع دیفنے میں آیا۔ اوراس کے بعد تین منٹ بعد 5.8 شدت کا آفٹر شاک آیا، جس کا مرکز ہاتائے کے سمندگ ضلع میں تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More