اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 69 ہزار کی حد عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔
دن کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 637 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 054 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 4 اپریل کو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More