پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار دو پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت مستحکم ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر برقرار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More