نیا استنبول ائرپورٹ چار برسوں میں 21کروڑ مسافروں اور 15لاکھ طیاروں کو خدمات فراہم کر چکا ، رپورٹ

استنبول(پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر 29 اکتوبر 2018 کوباقاعدہ طور پر کاام کا آغاز کرنے والے، استنبول کے نئے ہوائی اڈے نے اب تک تقریباً 15 لاکھ طیاروں کو خدمات فراہم کی ہیں۔
ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق استنبول ہوائی اڈے کے لیے پہلی پرواز 21 جون 2018 کو صدارتی طیارے کی رن وے پر پہلی لینڈنگ کے ساتھ ہوئی، جو 3,750 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا ہے۔جبکہ اپنے سرکاری طور پر کھولے جانے کے بعد سے تقریباً 21 کروڑ مسافروں نے میگا ایئرپورٹ سے سفر کیا ہے۔ 6 اپریل 2019 کو اتاترک ہوائی اڈے سے ہوائی ٹریفک کو مکمل طور پر اس نئے میگا ائر پورٹ کی جانب منتقل کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد استنبول ایئرپورٹ نے 2018 میں 95,205 اور 2019 میں 5 کروڑ 20لاکھ مسافروں کا استقبال کیا۔
جب کورونا وائرس کی وبائی امراض نے عالمی سطح پر ہوائی نقل و حمل کو متاثر کیاتھا اس وقت2020 میں تقریباً 2 کروڑ 33لاکھ مسافروں نے استنبول ہوائی اڈے کے ذریعے سفر کیا اور 185,642 طیاروں کو خدمات فراہم کی گئیں۔ اسی طر ح ہوائی اڈے نے 2021 میں 3 کروڑ 70لاکھ مسافر اور 280,108 طیارے ہینڈل کئے۔
گزشتہ سال استنبول ایئرپورٹ پر 425,890 طیارے اترے اور ٹیک آف ہوئے۔ جبکہ مسافروں کی آمدورفت 6 کروڑ43لاکھ تک پہنچ گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More