اسرائیل کا نیا میزائل حملہ، حلب کا ہوائی اڈا پھر بند

دمشق (پاک ترک نیوز)
شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تازہ میزائل حملے میںہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچاہے۔ جس کے نتیجے میں اب یہ ہوائی اڈا فوری طور پر قابل استعمال نہیں رہا۔
شام کے سرکاری خبر رساں اداے کی روپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے خلاف ایک اور جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح 4:30 بجے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس حملے سے ائر پورٹ کے رن وے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اور اب یہ ہوائی اڈا ایک مرتبہ پھر بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اس سال کے شروع میں دو بار نشانہ بنایا گیا تھا۔ 7 مارچ کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ہوائی اڈے پر دو ہفتوں سے زیادہ فضائی آپریشن بند رہا تھا۔جبکہ دوسری بار 5 مئی کو اسرائیلی حملے میں بھی رن وے کو نقصان پہنچا اور ہوائی اڈے کو کچھ دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More