نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ،کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی مزید تنزلی

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 رینکنگ جاری کردی ۔ قومی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں 4 درجے چھلانگ لگاکر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 844 جبکہ سوریا کمار یادیو 842 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ میں بھی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، بابر 755 رینٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی جبکہ رضوان 746 پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر پھسل گئے ہیں۔
بائولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے سرفہرست ہیں، افغانستان کے اسپنر راشد خان ورلڈکپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد 2 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے چھلانگ لگاکر چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More