نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کر کے آج علی الصبح دبئی پہنچا جہاں سے کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More