آک لینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 227رنز کا ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کافیصلہ کیا ۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 226رنز بنا لئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 61جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 57رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔