نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونے کے بعد ٹیسٹ ایک رنز سے جیت لیا

 

ویلنگٹن (پاک ترک نیوز) کیوی ٹیم نے فالو آن ہونے کے بعد ویلنگٹن ٹیسٹ میچ ایک رن سے جیت لیا، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف ایک رنز سے جیتنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 1993 میں آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز نے ایک رنز سے شکست دی۔
ویلنگٹن میں انگلش نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 435 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔جس کے جواب میں نیوزی لینڈ 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس پر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم نے 226 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی لیکن 483 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 258 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ بیٹرز یکے بعد دیگر آؤٹ ہوتے گئے، پوری ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح نیوزی لینڈ یہ ٹیسٹ میچ صرف ایک رنز سے جیت گئی۔
فالو آن کے بعد ٹیسٹ میچ جیتنے والی نیوزی لینڈ تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے، اس سے قبل انگلینڈ دو مرتبہ اور بھارت ایک مرتبہ فالو آن کے بعد کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More