ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انکی تقریبِ حلف برداری میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 70 غیر ملکی مہمان شریک ہوں گے۔
ایران میں 5 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند تبریز کے رکن پارلیمان اور سابق وزیر صحت مسعود پیزشکیان نے 53.7 فیصد ووٹ حاصل کیے اور وہ ملک کے 9ویں صدر بن گئے۔
پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب منگل کو ہوگی جس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور وزراء سمیت 70سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔اس کے بعد پیزشکیان اپنی کابینہ کو اعتماد کے ووٹ کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
قبل ازیںایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کو اسلامی جمہوریہ کے نویں صدر کے طور پر پیزشکیان کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔
پیزشکیان، دل کے سرجن اور شمال مغربی شہر تبریز کے 2008 سے رکن پارلیمنٹ، خاتمی کے وزیر صحت تھے۔
5 جولائی کو اصلاح پسند امیدوار نے صدر ابراہیم رئیسی جو مئی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئےتھے کی جگہ لینے کے لیے انتہائی قدامت پسند سعید جلیلی کے خلاف رن آف ریس جیت لی ۔پیزشکیان نےلگ بھگ 30 ملین ووٹ ڈالے گئے ووٹوں میں سے تقریباً 54 فیصدیا 16ملین ووٹ حاصل کئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More