ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں

نارتھمپٹن (پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بائولر بن گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان کی کپتان ندا نارتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑدیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دی، انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 79 رنز پر ہمت ہار گئی، اس طرح پاکستان کو 65 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ کو سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More