چابی میں خرابی پر نسان نے امریکہ اور کینیڈا میں آٹھ لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان کر دیا

نیویارک (پاک ترک نیوز)
گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی نسان نے امریکہ اور کینیڈا میں اپنی فروخت ہونے والی 809,000 سے زیادہ ایس یو وی گاڑیوں کو انکی جدید چابیوں میں اہم نقص کی وجہ سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے
منگل کو کیے گئے ایک اعلان کے مطابق گاڑیوںکو ایک اہم خرابی کی وجہ سے واپس بلایا جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر انجن کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔اور یہ خرابی2014 سے 2020 ماڈل سالوں کے ساتھ ساتھ 2017 سے 2022 تک کے روگ اسپورٹس کا احاطہ کرتی ہے۔
نسان کا کہنا ہے کہ ایس یو وی میں جیک نائف فولڈنگ کیز ہوتی ہیں جو پوری طرح کھلی نہیں رہ سکتیں۔ اگر کلید کو جزوی طور پر فولڈ کر کے چلایا جائے تو ڈرائیور انجانے میں انجن کو بند کر کے فوب کو چھو سکتا ہے۔ اس سے انجن کی طاقت اور پاور بریک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ حادثے کے دوران ایئر بیگزبھی نہ کھل پائیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اس طرح کے کسی بھی مسئلے کی وجہ سے کسی حادثے یا زخمی ہونے کے بارے میں آگاہ نہیں ہے۔
مزید براںنسان نے ابھی تک اس مسئلےکا کوئی حل نہیں نکالا ہے۔ اور کمپنی کے اعلان کے مطابق مالکان کو مارچ میں ایک عبوری خط کے ساتھ مطلع کیا جائے گا کہ وہ چابی کے کی رنگ کے ساتھ کوئی اور چیز منسلک نہ کریں۔ پھر انہیں ایک اور خط ملے گا جس میں ان سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی SUVs کو مرمت کے لیے لے جائیں۔ کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ جن مالکان کی چابیاں کھلی پوزیشن میں نہیں رہیں گی انہیں اپنے ڈیلرز سے رابطہ کرنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More