ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں،وزیراعظم

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More