پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم عوام، ریاست اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم عوام،ریاست اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو نقصان ہوگا، آپ خود ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوریت اور ملک کی بالادستی کیلئے کوشاں رہے گی، ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں تاکہ یہاں ہر شہری کو انصاف مہیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر وہ کام کرے گی جس سےملک میں قانون کی حکمرانی ہو،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک اور اس کے ادارے ہمارے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف کو لیٹر لکھیں گے اور شام تک آپ کے ساتھ شیئر کریں گے، ہم ملک کے مفاد میں ہی آئی ایم ایف کو لیٹر لکھیں گے ،ملک کے خلاف خط نہیں لکھیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پارٹی کوئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ریاست کو خطرہ ہو، آپ کے سامنے لیٹر آجائے گا پڑھ لینا، پی ٹی آئی ہی اپنے دور میں ہی پناہ گاہیں،صحت کارڈ اور بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کمشنر راولپنڈی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے، کل آپ نے کمشنر راولپنڈی کی بات سنی فارم 45کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولے، فارم 45ہی صحیح تھے فارم 47جعلی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More