جتنی عزت پی ٹی آئی نے دی کوئی نہیں دے سکتا ،پارٹی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں، پرویز الہی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ جتنی عزت تحریک انصاف نے دی کوئی اور نہیں دے سکتا ،پی ٹی آئی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں۔
سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے مزید کہا کہ الیکشن تو ہر صورت کروانا پڑیں گے ورنہ آئی ایم ایف بھاگ جائے گا۔
پرویز الٰہی کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ہماری جماعت سمیت ہر پارٹی میں بھی رہے ہیں۔ انوارالحق کاکڑ ق لیگ سے بھی الیکشن لڑ چکے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت گزر جائے گا، حوصلہ بلند ہے۔ ایک خواہش رہ گئی تھی وہ بھی پوری کر لی، نیب کا مقدمہ بنا لیا یہ شوق بھی پورا کر لیں۔پی ٹی آئی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں، جتنی عزت پی ٹی آئی نے دی کوئی اور نہیں دے سکتا تھا۔
پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کی اسمبلی تحلیل کرنے کی بات نہ مانیں۔چودھری شجاعت حسین جیل میں حال پوچھنے آئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More