اناج کی ترسیل کی طویل مدتی معطلی سےکسی کو فائدہ نہیں ہوگا ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون کا کہنا ہے کہ اناج کی ترسیل کی طویل مدتی معطلی سےکسی کو فائدہ نہیں ہوگا ۔ترکیہ اناج کی ترسیل کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھےگا۔
ترک صدر اردوان کا روسی ہم ولادیمیر پیوٹن سےٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ ٹیلی فونک رابطے میں بحیرہ اسود کے ذریعےاناج کے معاہدے کی اہمیت کو امن کے پُل کے طور پر اجاگر کیا گیا۔
اردوان نے کہا کہ اناج کے معاہدے کی بحالی کےلیے سفارت کاری جاری رکھیں گے اور اناج کی ترسیل کی بحالی کیلئےکوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اناج کی ترسیل کی طویل مدتی معطلی سےکسی کو فائدہ نہیں ہوگا اناج کی ضرورت والے کم آمدنی والےممالک کوسب سےزیادہ نقصان پہنچےگا، ڈیل کے نفاذ سے قیمتیں 23 فیصد کم ہوئی تھیں 2 ہفتے میں 15فیصد پھر بڑھ گئیں۔
یاد رہے کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں طے ہوا تھا جس کا مقصد یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روکے گئے اناج کو بحیرہ اسود کے ذریعے محفوظ طریقے سےبرآمد کرنے کی اجازت دے کر خوراک کے عالمی بحران کو روکنا تھا ۔
روس کے دستبردار ہونے کے بعد یوکرین کو بحیرہ اسود کے راستے محفوظ طریقے سے اناج برآمد کرنے کی اجازت دینے والا معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More