ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک ترک نیو۵) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔
حکام الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک ہے۔ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے شکایت سیل کو انتخابی عمل سے متعلق اب تک 55 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 45 شکایات کا ازالہ کردیا گیا جبکہ 10 پر کام جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More