جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطہ کرتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وقتا فوقتاً رابطہ کرتے رہے ہیں ،جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں ،جبکہ فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں ،نو آئیڈیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ دباؤ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ۔ ابھی جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے 7، 8 بار تو عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں۔ کبھی ہائیکورٹ ، کبھی سیشن عدالت، کبھی انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہورہا ہوں ۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری وقتا فوقتاً رابطہ کرتے رہے ہیں جب کہ فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں ،نو آئیڈیا۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت اسد عمر کے وکیل بابر اعوان کے ملک سے باہر ہونے اور پراسیکیوٹر کی والدہ کے انتقال کے باعث عدم حاضری کی وجہ سے 10 جون تک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More