یوکرین کیلئے نیٹو شمولیت میں کوئی ٹائم لائن نہیں یہ مضحکہ خیز ہے ،زیلنسکی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کیلئے نیٹو میں شمولیت کیلئے کوئی ٹائم لائن نہیں یہ مضحکہ خیزہے ۔
یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کا کہنا ہے کہ یہ "مضحکہ خیز” ہے کہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کے راستے پر کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی ہے۔
نیٹو سربراہی اجلاس لتھوانیا میں جاری ہے ۔
نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کے لیے اصلاحات کا ایک راستہ نکالے گا تاکہ وہ بالآخر اتحاد میں شامل ہو سکے، لیکن "ٹائم ٹیبل” دیئے بغیر۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ولنیئس میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں کو بتایاکہ یوکرین کیلئے اصلاحات کا راستہ” تیار کیا جائے گا لیکن "میں اس پر کوئی ٹائم ٹیبل نہیں رکھ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔
سلیوان کا کہنا تھا کہ روسی حملے کے خلاف جاری جنگ کو دیکھتے ہوئے مغربی حمایت یافتہ یوکرین کیلئے کسی بھی فوری ریلیف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ "نیٹو کو روس کے ساتھ جنگ میں لے جائے گا۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More