شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More