شمالی کوریا کا جنوبی کوریا اور امریکی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد 2بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

 

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے امریکی مشقوں کے خلاف احتجاج کے بعد 2بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا ۔
جنوبی کوریا کی فوج کہناہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج کے بعداپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JSC) نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے صوبہ ہوانگے سے پیر (23:00 GMT اتوار) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے کچھ دیر پہلے فائر کیے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More