پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا نے فائرنگ رینج خلاف ورزی کی وارننگ کے باوجود مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کئےہیں، پیانگ یانگ کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کے ساتھ ممنوعہ ٹیسٹنگ سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں ۔
جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ اس نے "اہم اشتعال انگیزی” کے طور پر دونوں لانچوں کی "سختی سے مذمت” کی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پیر کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت کے بالکل شمال میں واقع ایک مغربی ساحلی قصبے سے ہوئے۔