پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل نئے قسم کے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
تفصیلات کےم طابق شمالی کوریا کی جانب سےکہا گیا ہے کہ اس نے نئی نسل کے کروز میزائل کا پہلا تجربہ کیا ہے، کیونکہ وہ اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ Pulhwasal-3-31 میزائل ابھی بھی اپنی ترقی کے مرحلے میں ہے اور اس میزائل کو "سٹریٹجک” قرار دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے جوہری ہتھیاروں سے مسلح کرنا ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کتنے میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تجربہ کا پڑوسی ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ اس نے شمالی کوریا کے مغربی ساحل سے "کئی” کروز میزائلوں کے لانچ کا پتہ لگایا ہے۔