شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور ریاستہائے متحدہ کی مشترکہ فضائی مشق کے چند دن بعد کیا ہے۔
جنوریا کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان علاقے سے 07:32 GMT پر اس کے مشرقی ساحل سے دور سمندر کی طرف داغے گئے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، "ہماری فوج نگرانی اور چوکسی کو مضبوط بناتے ہوئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے پوری تیاری کی پوزیشن کو برقرار رکھتی ہے۔”

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More