شمالی کوریا کاچین اور روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم

پیان یانگ (پا ک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا عزم کیا ہے ۔
کم جونگ ان نے شمالی کوریا کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیم فوجی دستوں کی پریڈ کی تقریب میں شرکت اور چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے پیانگ یانگ کے کم ال سنگ اسکوائر میں پریڈ میں شرکت کی جس میں چین کے دورے پر آئے ہوئے چینی وفد اور روسی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔
سرکاری میڈیا تقریب دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہوئی جس میں نیم فوجی دستوں نے شرکت کی ۔
سرکاری میڈیا کی تصاویر میں وردی والے نیم فوجی بریگیڈ کو دکھایا گیا، جن میں کچھ سوار ٹریکٹر یا بڑے سرخ ٹرک بھی شامل تھے، جب کم، اپنی جوان بیٹی کے ساتھ، مسکراتے ہوئے اور تالیاں بجاتے نظر آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More