کسی نے چڑھائی کی تو جوہری حملے سے دریغ نہیں کریں گے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ کسی نے چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو جوہری حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جون اُن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہیں۔کسی نے چڑھائی کی کوشش کی تو جوہری حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس سے قبل امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات پر مشترکہ بیان میں کہا کہ شمالی کوریا بغیر پیشگی شرائط کے بات چیت کرے۔
امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں پیشرفت کے خلاف ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More