شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس کا دورہ کریں گے،کریملن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدارتی ترجمان کریملن کا کہناہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے بات چیت کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔
شمالی کوریا اور روس نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کے لیے روس جائیں گے۔
کریملن نے کہا کہ کم جونگ ان کا دورہ پیوٹن کی دعوت پر ہو گا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔
سرکاری دورے کی اطلاع شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے بھی دی، جس میں کہا گیا کہ وہ جلد ہی پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب پیوٹن ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے لیے روس کے انتہائی مشرقی شہر ولادی ووستوک پہنچے۔
جنوبی کوریا کے میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ایسا لگتا ہے کہ کم ایک خصوصی ٹرین میں پیوٹن کے ساتھ سربراہی ملاقات کے لیے روس کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More