بدنام زمانہ سسلین مافیا باس میٹیو میسسینا گرفتاری کے نو ماہ بعد اٹلی کے ہسپتال میں چل بسا

روم (پاک ترک نیوز) بدنام زمانہ سسلین مافیا باس میٹیو میسینا دینارو گرفتاری کے صرف نو ماہ بعد وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال میں چل بسا ۔
61 سالہ سسلین مافیا باس کے بڑی آنت کے کینسر کا علاج کرایا گیا تھا جب وہ ایل اکیلا کی ایک اعلیٰ حفاظتی جیل میں نظر بند تھے لیکن گزشتہ ماہ ان کی حالت بگڑنے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
L’Aquila کے میئر Pierluigi Biondi نے بتایا کہ حالت بگڑنے کے بعد ہسپتال میں موت کی تصدیق کردی گئی ۔میئر کا مزید کہنا تھا کہ اس کی موت تشدد اور خون کی کہانی کا خاتمہ کرتی ہے۔بدنام زمانہ سسلین مافیا پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More