اوگر نے گیس 74فیصد مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس 74فیصد مہنگی کرنیکی کی منظوری دیدی ۔حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس پر 466روپے اٹھائیس پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے 469روپے اٹھائس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 952روپے 17پیسے ، سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 1161روپے 91پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے، سوئی ناردرن کیلئے گیس 74 اعشاریہ 42 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے 67 اعشاریہ 75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔
حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More